بتاؤ کیسا لگتا ہے
کسی کو حاصل کر کے کھو دینا
کسی کے ساتھ تو چلنا مگر اس کا نہ ہو پانا
خود ہی کو کوستے رہنا مگر اس کو کچھ نہ کہنا
خود ہی گرنا خود ہی سنبھلنا
ہنسنا اور رو دینا
بتاؤ کیسا لگتا ہے
ہجر کی لمبی راتوں میں کسی کی یاد میں رونا
کسی کو سوچتے سوچتے اپنی آنکھیں بند کرنا
اور اندھیروں میں چلے جانا
بتاؤ کیسا لگتا ہے
نئے رشتوں میں رنگ جانا
مگر کسی کو بھول نہ پانا
بتاو کیسا لگتا ہے
read more
Comments
Post a Comment