یہ زندگی ہے یا کوئی عذاب ہے پیارے

 یہ زندگی ہے یا کوئی عذاب ہے پیارے

نصیب اپنا بہت ہی خراب ہے پیارے

اثر نہیں ہے ہماری دعاؤں کا ذرا بھی

فلک کا لگتا ہے سیدھا جواب ہے پیارے

رویہ کس نے کیا رکھا ہے ہمارے ساتھ

ہمارے پاس سبھی کا حساب ہے پیارے

جو دکھتے نیک ہیں بدکار ہیں حقیقت میں

نقاب پر یہاں اک اور نقاب ہے پیارے

نہیں تمیز حلال و حرام کی اُس میں

گناہ جس کی نظر میں ثواب ہے پیارے

خوشی کبھی نہیں ملتی زمانے والوں سے

سو درد ہر جگہ پر دستیاب ہے پیارے

تڑپ تڑپ کےگزاری ہے زندگی ہم نے

ہمارا جینا یہاں پر عذاب ہے پیارے



‏تُمہیں خبر ہے، تُم آخری تھے؟