‏تُمہیں خبر ہے، تُم آخری تھے؟

 ‏تُمہیں خبر ہے، تُم آخری تھے؟


سراب جیسا وصال دے کر

پلٹ گئے ہو


مُجھے امیدوں سے تب بھی کوئی امید نا تھی

مُجھے اُمیدوں سے اب بھی کوئی اُمید نا ہے


مگر_____جلن ہے !!

تُمہارے سارے گناہ اپنے ہی سر لئے ہیں


______تمہیں خبر ہے؟


مَیں زندگی بھر خطائیں کر کے

دُعائیں کر کے نہ گڑگڑائی___


تُمہارے بعد اب تُمہاری خاطِر

مُجھے دعاؤں کی لَت لگی ہے


مگر مُجھے یہ خبر کہاں تھی

تم آخری ہو؟


سو اب تو آؤ اور آ کے دیکھو !!

مَیں عِشقِ تھل کا کوئی پُنَل ہوں___


وجود کھاتی ہے ریت جس کا

مذاق اُڑاتی ہے رات جس کا___


تُمہیں خبر ہے؟

تم____آخری تھے___




زلیخا کا نمک کھائی ہوئیں عورتیں