کسی نے دیکھا تھا ہاتھ میرا

 کسی نے دیکھا تھا ہاتھ میرا 

اور اس نے فوراً یہ کہہ دیا تھا 

کسی سے دل کی نہ بات کرنا 

نہ دل لگانا بتا رہا ہوں

ملیں گے تم کو ہزار لیکن

کوئی تمہارا نہیں بنے گا 

یہ بات لکھ کے میں دے رہا ہوں 

تمہاری خوشیاں زوال پر ہیں

تمہارے دکھ کو عروج ہو گا

تمہاری آنکھوں کو نم ملے گا 

تمہیں ہمیشہ ہی غم ملے گا 

 محبتوں پہ خزاں رہے گی

بہار مِلنا محال ہو گا 

تو اس نجومی نے سچ کہا تھا

کوئی تمہارا نہیں بنے گا