یہی وعدہ لیا تھا نا۔۔!
Skip to main content
یہی وعدہ لیا تھا نا
ہمیشہ خوش ہی رہنا ہے
لو دیکھو، دیکھ لو آکر
میری آنکھوں کو دیکھو تم
یہ کتنی شوخ لگتی ہیں
میرے ہونٹوں کو دیکھو تم
ہمیشہ مسکراتے ہیں
کوئی بھی غم اگر آئے
اُسے ہنس کر سہا میں نے
میرے چہرے کو دیکھو تم
ہمیشہ پرسکوں ہوگا
کیا تھا میں نے جو تم سے
وہ وعدہ کردیا پورا
مگر اک بات ہے جاناں
کبھی جو وقت مل جائے
تو میری شاعری پڑھنا
تمہیں محسوس تو ہوگا
کہیں تلخی بھرا لہجہ
کہیں پہ سرد سا لہجہ
کہیں پہ درد کی جھیلیں
کہیں لہجے کی کڑواہٹ
سنو
میں خوش تو ہوں لیکن
میرے الفاظ روتے ہیں
Comments
Post a Comment