اللہ سائیاں!
Skip to main content
اللہ سائیاں!
دکھ کی بھٹی میں جلتے دل کو
اور
روح کو نچوڑتی وحشت کو
مری نیلگوں رگوں سے نکال پھینک
اللہ سائیاں!
مری متروک زمیں پر
رحم کی پھوار برسا
راکھ بیاباں میں ہریالی اُگا۔۔!
اللہ سائیاں!
"لا تحزن إن الله معنا" ہے میرا ایمان۔۔
Comments
Post a Comment