ہوں‌ !!!!‌ اچھا !!!‌ تو آپ شاعر ہیں‌ !!!‌

 ہوں‌ !!!!‌ اچھا !!!‌ تو آپ شاعر ہیں‌ 


شعر لکھتے ہیں‌نظم کہتے ہیں‌ 



شاعری بھی عجیب شے ہے ناں‌؟‌


ڈھونڈنا کچھ اُداس لفظوں‌ کا



باندھ دینا ردیف دھاگے میں‌ 


جیسے گجرے میں‌پھول گیندے کے



موتیے کی سفید کلیوں‌ میں‌، 


خوب جچتے ہیں‌، خوب لگتے ہیں‌ 



لیکن ایسا بھی دُکھ سے کیا لکھنا 


لفظ‌ لگتے ہوں‌دل پہ پتھر سے



حرف چُبھتے ہوں‌ بن کے نشتر سے


میں‌ نے دیکھی ہیں‌ آپ کی نظمیں‌



روز پڑھتی ہوں‌ آپ کی غزلیں‌ ۔۔


"زخم "‌ آتا ہے قافیے میں‌ کہیں‌۔۔



"ہائے "‌ مصروں‌ میں‌ عام ہے شاید


"درد" تکیہ کلام ہے شاید



رنج و حسرت ۔۔۔ غضب کا لکھتے ہیں‌


آپ ناصرؔ کے ڈھب کا لکھتے ہیں‌۔۔



شعر مجھ پر بھی کوئی لکھ دیجے


نظم لکھیے ناں‌ !!‌کوئی اچھی سی 



شوخ زلفوں‌ پہ !!‌ گال پر لکھیے 


میری چشمِ غزال پر لکھیے 



اپنے زخموں‌کو چاک لکھتے ہیں‌


میری آنکھوں‌ پہ گر نہیں‌ لِکھا 


لوگ سمجھیں‌گے خاک لکھتے ہیں


صبوحی

read more

ایک ہی دن میں_______ پڑھ لو گے کیا مجھے؟