Monday, August 15, 2022

اک وہاں عشق میں نصرت ہے مجھے

اک وہاں عشق میں نصرت ہے مجھے


 اک وہاں عشق میں نصرت ہے مجھے


اک یہاں حُسن میں قدرت ہے مجھے

 


عشق والوں سے عقیدت ہے مجھے 


عشق ہی عشق حقیقت ہے مجھے 



میں نے انساں سے محبت کی ہے 


یہ محبت ہی ولایت ہے مجھے 



مجھ کو اقرارِ محبت ہے میاں 


ہاں محبت ہے محبت ہے مجھے 



تیری بانہوں میں جو یہ دم نکلے 


قسم اللہ کی شہادت ہے مجھے 



فرصتیں امتحاں در امتحاں ہیں 


پوچھ کا دن ہی قیامت ہے مجھے 



لاکھ دنیا نے بلائیں کی ہیں 


کرم کی تیرے حفاظت ہے مجھے 



میں اسی فن میں ہوں شمشیرِ سخن 


میر و غالب کی حمایت ہے مجھے 



لوگ کہتے ہیں محبت ہے تجھے 


میں کہُوں ناں جی ناں وحشت ہے مجھے

 


اے ابھی یاد ہے تیری مجھ کو


اے  ابھی  خود سے بھی وحشت ہے مجھے 



عالمِ عشق میں دیوانی ہوں 


دنیاے ہوش  میں  حکمت ہے مجھے 

چپ چاپ ہی ہر رت میں



No comments:

Post a Comment